متحدہ عرب امارات

دبئی میں ڈلیوری بائیک رائڈرز کے لیے اسپیشل ڈرائیونگ کورسز لانچ

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں ڈلیوری بائیک رائڈرز کے لیے ڈرائیونگ کے مخصوص کورسز کا لانچ کیے گئے ہیں۔

روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کا پیر کا روز کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے انسٹرکٹرز کے لیے مجاز ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ مزید برآں، آر ٹی اے خود ان مخصوص کورسز کی نگرانی کر رہا ہے۔

یہ کورسز ان فرائض اور پروسیجرز کے کی وضاحت کرتے ہیں جن ڈرائیورز کو اپنی اور دیگر افراد کی حفاظت کے لیے مد نظر رکھنا ہوتا ہے۔

ان کورسز کے کلیدی اجزاء میں ڈرائیوروں کی قانونی ذمہ داری، ڈرائیور سے متعلق ٹریفک قوانین، ٹریفک واقعات کی وجوہات اور اعدادوشمار، ڈرائیونگ کے مختلف حالات سے کیسے نمٹنا ہے، ٹریفک واقعات کے دوران کس طرح کا رد عمل ظاہر کرنا ہے اور ایمرجنسی گاڑیوں کو کیسے راستہ دینا شامل ہیں۔

کورس کے اختتام پر ڈرائیوروں کا نالج جاننے کے لیے ایک امتحان بھی لیا جائے گا۔ آر ٹی اے اس سیکٹر کو ریگولیٹ کر کے عالمی معیار پر لیجانا چاہتے ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button