خلیج اردو آن لائن:
1 اشاریہ 5 کلو گرام کوکین یو اے ای میں اسمگل کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک 40 سالہ افریقی خاتون کے خلاف دبئی کریمنل کورٹ میں مقدمے کا آغاز۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق یہ واقعہ اپریل کا ہے جب دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مدعاعلیہ خاتون کو دبئی کسٹمز کی خاتون اہلکار نے منیشات اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔ مدعاعلیہ کے پریشان دیکھائی دینے پر کسٹمز اہلکار نے اسے روکا اور اس کی تلاشی لی تو اس کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئیں۔
منشیات خاتون مسافر کے بیگ کے پیندے میں سے برآمد ہوئیں جہاں پر لڑکی کے تختے لگے ہوئے تھے۔ خاتون نے پکڑے جانے کے بعد اعتراف جرم کر لیا۔
جس کے بعد دبئی پولیس نے خاتون کو فرفتار کرنے کے بعد مقدمہ کریمنل کورٹ کے حوالے کر دیا۔ مقدمے پر قانونی کاروائی جاری ہے۔
Source: Khaleej Times







