
خلیج اردو آن لائن:
یو اے ای کے ایک غیر ملکی رہائشی نے روڈ ٹرپ کے دوران گاڑی خراب ہوجانے پر شارجہ پولیس اہلکار کی جانب سے مدد کیے جانے پر پولیس اہلکار کی تعریف کی ہے اور اسکا شکریہ ادا کیا ہے۔
تارک وطن نے واقعہ کی تفصیلات شارجہ ٹی وی کے الخط المبشر شو میں کال کے دوران کیا۔ تارک وطن نے بتایا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ وادی ہیلو کے خوبصورت پہاڑوں کے درمیان سے فجیرہ کی طرف جا رہا تھا جب اچانک اس کی گاڑٰی کا پچھلا ٹائر پنکچر ہوگیا۔
ٹائر پنکچر ہونے پر تارک وطن نے خود ٹرئر بدلنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ اسی اثنا میں وہاں سے گزرتی پولیس کی گاڑی رکی اور اس میں سے علی صالح سلمان نامی پولیس اہلکار انکی مدد کے لیے آیا۔ تارک وطن نے بتایا کہ پولیس اہلکار نے دوسری مرتبہ سوچے بغیر انکی مدد کرنا شروع کردی اور خود اپنے ہاتھوں سے ٹائر تبدیل کیا۔
اس نے بتایا کہ ٹائر تبدیل ہونے کے بعد بھی اس میں کچھ خرابی تھی جس کے لیے علی صالح نے مزید مدد مانگی اور تب تک وہاں موجود رہا جب تک کہ اسے تسلی نہیں ہوئی کہ وہ خاندان محفوظ ہے۔
پولیس اہلکار کی اس غیر معمولی مدد پر تارک وطن نے علی صالح کی تعریف کی اور کہ وہ اور اس کا خاندان علی کے مشکور ہیں۔
Source: Khaleej Times







