
خلیج اردو
ابوظبہی : اس سال متحدہ عرب امارات کے پچاس سال مکمل ہوں گے اور اسی مناسبت سے یو ای اے 50 نمبر پلیٹ کی قیمت بھاری قیمت میں فروخت ہونے کا امکان ہے۔ امارات کی گولڈن جوبلی سے متعلق نمبر پلیٹ ڈرائیوروں کی توجہ کا مرکز بنا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں گاڑیوں کی تاریخ سے متعلق معلومات رکھنے والے مصنف محمد لقمان علی خان کا کہنا ہے کہ یہ منفرد نوعیت کا نمبر پلیٹ موجود ہے اور یہ عالمی سطح پر خریداروں کی توجہ حاصل کررہا ہے۔
برطانیہ میں رجسٹرڈ یہ نمبر پلیٹ انلائن بولی لگانے والوں کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے۔ اس حوالے سے توقع کی جارہی ہے کہ یہ نمبر پلیٹ مہنگے نمبر پلیٹ کا ریکارڈ توڑ دے گا۔
یہ خصوصی نمبر سب سے پہلے جنوری 1955 میں برٹس کاؤنٹی بوروغ کونسل میں رجسٹرڈ ہوا۔ اس وقت یہ برطانیہ میں ایک برطانوی کولیٹر کے پاس ہے جو اس طرح کے سیریل اشیاء میں سرمایہ کاری سے متعلق ہے۔
محمد لقمان علی خان کا کہنا ہے کہ اس دفعہ امارات کے پچاس سال مکمل ہوں گے اور ایکسپو 2020 جلد شروع ہونے والا ہے جس میں اس تاریخی نمبر پلیٹ کے فروخت ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔
برطانیہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں کیلئے ایک مشہور منزل ہے۔ ان میں سے کچھ بیرون ملک سفر کرتے وقت اپنے سپر کار فروخت کرتے ہیں۔
یہ ایک شاندار نظارہ ہوگا کہ لندن کی سڑکوں پر ایک اماراتی اپنی گاڑی پر یو اے ای 50 کا نمبر پلیٹ لے کر سفر کررہا ہے۔
متحدہ عرب امارات گولڈن نمبر پلیٹ کو بھاری قیمت میں فروخت کرنے سے متعلق اپنی مثال آپ ہے۔
Source : Khaleej Times







