خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی نے حال ہی میں سامنے آنے والے کورونا مریضوں کے کانٹیکٹ میں آنے والے افراد کے لیے گھر میں 7 دن کا قرنطینہ لازمی قرار دے دیا۔ ابوظہبی حکام کا کہنا ہے کہ نئی ہدایات معاشرے کے تمام افراد کی صحت کی حفاظت کے لیے جاری کی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہےکہ کورونا مثبت مریض کے کانٹیکٹ میں آنے والے فرد اگر مکمل طور پر کورونا ویکسین لگوا بھی چکا ہے تو بھی 7 دنوں کے لیے قرنطینہ ہونا ہوگا اور چھٹے دن کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
حکام کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کورونا مثبت مریض کے قریبی کانٹیکٹ میں آنے والے فرد کو اسی دن ایک کلائی کی گھڑی دی جائے گی۔ اور کورونا کا ٹیسٹ منفی آنے پر گھڑی اتار لی جائے گی۔
جبکہ جن افراد نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی حکام نے ان کے لیے الگ گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔ ایسے افراد اگر کسی کورونا مثبت مریض کے کانٹیکٹ میں آتے ہیں تو انہیں 12 دنوں کے لیے قرنطینہ ہونا ہوگا۔ اور انہیں اس دن ایک کلائی کی گھڑی دی جائے گی۔ اور انہیں 11ویں دن کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ ٹیسٹ منفی آںے پر گھڑی اتار لی جائے گی۔
Source: Gulf Today.







