متحدہ عرب امارات

بالی ووڈ کنگ دلیپ کمار وفات پاگئے ، نماز جنازہ ممبئی میں ادا ہوگی

خلیج اردو
ممبئی : بالی ووڈ کے ویٹرن اداکار دلیپ کمار بدھ کے روز ممبئی میں انتقال کر گئے ہیں۔ اس کے خاندان نے تصدیق کی ہے کہ وہ 98 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

دلیپ کمار کے تصدیق شدہ ٹویٹر اکاؤنٹ سے اس فیصل فاروقی نے کہا ہے کہ ہم بوجھل دل کے ساتھ اس غم کی خبر کی تصدیق کرتے ہیں کہ دلیپ کمار انتقال کر گئے ہیں۔

https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1412600233062699008

آخری رسومات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ممبئی میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ شام کے 5 بجے جاہو مسلم قبرستان میں نماز جنازہ ادا ہو گی۔

صبح ساڑھے نو بجے دلیپ کمار کی میت کو ایموبلیس لے کر گئی جس میں اس کی 55 سالہ بیوی بھی ساتھ ہے۔

https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1412625392645644289

اداکار کو عمررسیدہ ہونے سے متعلق بیماری تھی۔ وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیے گئے تھے ۔

ان کی وفات پر وزیر اعظم نریندرا مودی سمیت اعلیٰ سیاسی و سماجی شخصیات اور فلمی ستاروں نے تعزیت کی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button