متحدہ عرب امارات

اداکار دلیپ کمار کی وفات ، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تعزیت ، دلیپ کمار کے احسانات کا ذکر بھی کیا

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی وفات پر اظہار تعزیت کی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ دلیپ کمار کی وفات پر صدمہ پہنچا۔

عمران خان نے دلیپ کمار کی جانب سے شوکت خاتم اسپتال کیلئے فنڈز اکھٹے کرنے سے متعلق ان کی کاوشوں کو یاد کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مشکل وقتوں میں دلیپ کمار کی جانب سے فنڈنگ میں بہت مدد کی گئی۔ لندن اور پاکستان میں اس کی موجودگی نے فنڈز میں بے تحاشہ اضافہ کیا۔

مسٹر خان نے کہا ہے کہ اس کے علاوہ دلیپ کمار اس کی پوری جنریشن کیلئے لازوال اور بے مثال اداکار تھے۔

دلیپ کمار 98 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی وفات کی وجہ عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے بیماریاں تھیں۔

مسٹر کمار کی وفات کی تصدیق ان کے خاندان کی جانب سے دلیپ کمار کے اوفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے کی گئی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button