متحدہ عرب امارات

 ابوظہبی پولیس نے شیخ زید ٹنل میں حد رفتار کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی پولیس نے سوشل میڈیا پر شیخ زید ٹنل میں حد رفتار کی تبدیلی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹنل میں حد رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہی رہے گی۔

مزید برآں، پولیس کی جانب سے شہریوں اور رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ معلومات سرکاری ذرائع سے حاصل کیا کریں اور جھوٹی افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button