خلیج اردو
دبئی : اومان نے جمعرات کے دن پاکستان ، بنگلادیش ، برطانیہ اور بھارت سمیت 24 ممالک کیلئے فضائی پروازیں معطل کیں ہیں۔اس اقدام کا مقصد کرونا وائرس کے خلاف مملکت کی حفاظتی حکمت عملی ہے۔
اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے اومان کی مملکت نے بتایا ہے کہ یہ پابندیاں اگلے حکم تک رہیں گی۔
دیگر ممالک جنن کیلئے پروازیں معطل ہیں ان میں تونیسیا ، لبنان ، برونائی ، انڈونیشیاء ، اتھوپیا ، ایران ، آرجنٹینا ، برازیل ، سوڈان ، عراق ، فلپائن ، تنزانیہ ، جنوبی افریقہ ، سینگا پور ، گھانا ، سیری لیون ، جینوا ، کولمبیا ، نائجیریا اور لیبا شامل ہے۔
اومان نے بدھ کے روز ایک دن میں 1675 کرونا کیسز رپورٹ کیے تھے اور 17 اموات کی رپورٹ دی تھی۔
سلطنت میں کرونا وائرس کے مثبت واقعات کی تعداد 280،235 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ کرونا وائرس سے متعلق اموات سے متعلق مجموعی تعداد 3356 ہوگئی ہے۔
وزارت نے مزید کہا کہ 1،685 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ جن کی کل تعداد 248،151 بازیافت ہوئی ہے۔
Source : Khaleej Times







