
خلیج اردو آن لائن:
دبئی جبیل علی بندرگاہ پر بدھ کی شام ایک جہاز میں زور دار دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی، تاہم، آگ پر قابو لیا گیا ہے۔ پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے پورٹ کا آپریشن کسی حوالے سے متاثر نہیں ہوا۔
دبئی کے نائب حکمران شیخ مکتوم بن محمد راشد المکتوم نے بدھ کے روز بندرگاہ کا دورہ کیا اور بندرگاہ کے کام کو بلا تعطل جاری رکھنے کو یقینی بنایا۔
HH Sheikh @MaktoumMohammed, today morning, visited Jebel Ali Port to direct efforts to ensure undisrupted continuation of the facility's operations. pic.twitter.com/g0kd1xiEEP
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) July 8, 2021
جبیل علی بندرگاہ کے حکام کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ آگ آتش گیر مادہ لیجانے والے ایک جہاز میں لگی۔ حادثہ چھوٹۓ جہازوں کے لیے مختص پرانے ٹرمینل ون پر پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی دبئی سول ڈیفنس اور دبئی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور محض 40 منٹوں کے اندر آگ پر قابو پا لیا گیا۔
Statement from Jebel Ali Port: The fire that broke out in Jebel Ali Port yesterday occurred in a container in a ship carrying flammable materials. @DCDDubai, @DubaiPoliceHQ and other related authorities, took rapid action at the site to fully put out the fire in under 40 minutes. pic.twitter.com/VB5N0qYVsu
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) July 8, 2021
پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ "ٹرمینل 2، 3، اور 4 پر بڑے جہاز لنگر انداز ہوتے ہیں اور کارگو اتارتے ہیں، آگ لگنے باوجود ان ٹرمینلز پر کام معمول کے مطابق جاری رہا”۔
پورٹ حکام کی بروقت کاروائی کی بدولت حادثے میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا، حکام نے آتش گیر مادے کے رساؤ اور دھویں کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر جہاز اور ارد گرد کے علاقے کو فوری طور پر خالی کروا لیا تھا۔
الأجهزة المعنية تسيطر بكفاءة عالية على المرحلة الأخيرة من حريق اندلع في حاوية على متن سفينة تستعد للرسو على أحد أرصفة ميناء جبل علي، بعيداً عن الخط الملاحي الرئيسي للميناء دون حدوث أي إصابات أو وفيات. pic.twitter.com/SycrtY0PQA
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) July 7, 2021
Source: Khaleej Times







