متحدہ عرب امارات

دبئی میں ڈرائیو تھرو کورونا پی سی آر ٹیسٹ سنٹر قائم کر دیا گیا، ٹیسٹ فیس 110 درہم

 

خلیج اردو آن لائن:

ہفتے کے روز دبئی کے القسیس کے علاقے میں نیا ڈرائیو تھرو کورونا پی سی آر ٹیسٹ سنٹر لانچ کر دیا گیا۔

سنٹر النہدا سنٹر میں قائم کیا گیا ہے، جہاں پر کورونا کے پی سی آرکی فیس 110 درہم وصول کی جاتی ہے جوکہ دیگر ٹسیٹ سنٹروں سے کم ہے۔ دیگر ڈرائیو تھرو ٹسیٹ سنٹروں پر پی سی آر ٹیسٹ کی فیس 135 درہم اور 150 درہم وصول کی جاتی ہے۔

النہدا بزنس سنٹر کی جنرل مینجر شمیم یوسف کا کہنا تھا کہ یہ سنٹر ہفتے کے 7 دن اور دن کے 24 گھنٹے سروسز فراہم کرے گا۔ جبکہ ٹیسٹ کے رزلٹ سیمپل لینے کے 12 سے 14 گھنٹوں کے اندر فراہم کر دیے جائیں گے۔

اس مرکز کے چیئرمین شمس الدین بن محدین نے ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ یہ سنٹر دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے تسلیم شدہ ہے اور اس کا قیام دبئی حکومت کی جانب سے دبئی میں کورونا ٹسیٹ سنٹروں کی تعداد میں اضافے کی تجوزیز کے نتیجے میں عمل لایا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button