
خلیج اردو
13 جولائی 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور ورزیر اعظم اور دبئی کے حاکم سے ابوظبہی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید نے پیر کے روز ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی معیشت اور ترقی سے متعلق کامیابیوں اور اہداف سے متعلق بات کی۔
#محمد_بن_راشد يلتقي #محمد_بن_زايد ويبحثان عدداً من الموضوعات المتعلقة بخدمة الوطن و المواطن.#وام https://t.co/hd8DTclIPL
— وكالة أنباء الإمارات (@wamnews) July 12, 2021
ٹویٹر پر ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے شیخ محمد بن راشد المکتوم نے شیخ محمد بن زید کی تعریف کی اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
أثناء لقائي اليوم مع أخي محمد بن زايد في المرموم ..ناقشنا مجموعة من المواضيع المتعلقة بتسريع التنمية في بلادنا … لقاءات بوخالد مختلفة ..أفكاره متجددة.. طموحاته لدولة الإمارات ليس لها سماء .. همه الأول والأخير مصلحة دولة الإمارات وشعبها … القادم أجمل وأعظم مع رجل عظيم ونبيل. pic.twitter.com/wMBz3GbhFQ
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) July 12, 2021
المروموم میں منعقدہ اجلاس کی تصاویر شائع کرتے ہوئے شیخ محمد نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے ملک میں ترقی کو تیز کرنے سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔
شیخ محمد نے ٹویٹ کیا شیخ محمد بن زید کی پہلی اور آخری تشویش متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام ہیں۔ مستقبل اس عظیم انسان کے ساتھ بہت اچھا ہے۔
شیخ محمد بن زاید نے ٹویٹ کیا کہ متحدہ عرب امارات صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی سربراہی میں مستقل ترقی کے ساتھ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے
Source : Khaleej Times







