
خلیج اردو
13 جولائی 2021
ناصریا : عراق کے شہر نصیریا میں کرونا وائرس کا علاج کرنے والے اسپتال میں ممکنہ طور پر آکسیجن سلینڈر پھٹنے سے 44 افراد ہلاک اور 67 زخمی ہو گئے ہیں۔
عراقی میڈیا کے مطابق جنوبی صوبہ ذی قار کےدارالحکومت ناصریہ میں واقع امام حسین ٹیچنگ اسپتال میں کروناوائرس سے متاثرہ افراد کے لیے مختص تنہائی مرکز میں پڑے آکسیجن کے سلنڈروں سے آگ لگی ہے۔
دھوائیں کے بادل کو پلانگ کر ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو تلاش کیا۔ وزیر اعظم مصطفیٰ الکاھیمی نے اس سلسلے میں اہم اجلاس طلب کیا جس میں سنیئر وزراء شامل تھے اور ناصریا میں صحت اور سول ڈیفنس کے منیجرز کی معطلی اور گرفتاری کا حکم دیا۔
بیان کے مطابق اسپتال کے منیجر کو بھی معطل کیا گیا ہے۔
Source : Khaleej Times







