متحدہ عرب امارات

دبئی  میں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں مقرر کر دی گئیں

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے خیراتی سرگرمیوں اور اسلامی امور کے ادارے کی جانب سے منگل کے روز دبئی میں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں مقرر کر دی گئیں۔

عید الضحیٰ میں ایک ہفتہ باقی رہ جانے کے باعث محکمے کی جانب سے دبئی میں قربانی کے جانوروں کی قیمت 600 درہم مقرر کی گئی ہے جبکہ بیرون ملک قربانی کرنے کے لیے قربانی کے جانور کی قیمت اس سال 350 درہم مقرر کی گئی ہے۔

قیمتوں کا اعلان محکمے کے تحت آنے والے خیراتی اداروں اور سپلائرز کے ساتھ آن لائن میٹنگ کے بعد کیا گیا۔

آن لائن اجلاس میں بیت الخیر ایسوسی ایشن ، دارالبار ایسوسی ایشن ، دبئی چیریٹی ایسوسی ایشن اور عیسیٰ صالح ال گرگ چیریٹی فاؤنڈیشن کے خیراتی اداروں نے شرکت کی۔ اس اجلاس  کر سربراہی محکمہ اسلامک افیئر کے خیراتی سرگرمیوں کے ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر محمد مصاباح دھاہی نے کی۔

ڈائریکٹر محمد مصاباح نے بتایا کہ قربانی کا پروجیکٹ ہر سال اس کے مجاز خیراتی اداروں کے ذریعہ نافذ کیا جاتا ہے۔ جس میں مخیر حضرات کے تعاون سے جو اپنی قربانی کے لئے نقد رقم پیش کرتے ہیں اور پھر اسے آئی اے سی اے ڈی کی نگرانی میں ضرورت مندوں میں بانٹ دیا جاتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button