متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے گئے

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے منگل  کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1522 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1485 ریکارڈ کی گئی ہے اور وائرس سے 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

نئے کیسز 2 لاکھ 63 ہزار 784 نئے کورونا ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔ جبکہ اب تک متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 60 ملین سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کورونا وبا کے آغاز سے اب تک یو اے ای میں کورونا کے 6 لاکھ 53 ہزار 284 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 6 لاکھ 31 ہزار 294 افراد کورونا وائرس کی بیماری لاحق ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے اب تک 1876 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے یو اے ای میں اب تک لگائی جانے والی کورونا ویکسین سے متعلق بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 73 ہزار 831 خوراکیں لگائی گئی ہیں۔ جبکہ اب تک کورونا ویکسین کی کل 1 کروڑ 60 لاکھ 42 ہزار 491 خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button