متحدہ عرب امارات

آپ جانتے ہیں کہ 3 لاکھ سیکیورٹی کیمروں کی مدد سے 24 گھنٹے دبئی کی نگرانی کی جاتی ہے

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ 3 لاکھ سے زائد سیکیورٹی کیمروں کی مدد سے دبئی کی 24 گھنٹے نگرانی کی جاتی ہے۔ اور دبئی دنیا میں موجود محفوظ ترین شہروں میں سے ایک ہے۔

دبئی کے حکمران اور یو اے ای کے وزیر اعظم و نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے یہ بات بدھ کے روز دبئی پولیس کے ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے بعد کہی۔ اس دورے کے دوران شیخ محمد کو مصنوعی ذہانت پر مشتمل نظام سے متعلق بریف کیا گیا۔ یہ نظام بغیر انسانی مداخلت کے پولیس پیٹرول کو گشت کے لیے بھیجتا ہے۔

مزید برآں، اس دورے کے دوران شیخ محمد کو پولیس آئی پراجیکٹ کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ اس پراجیکٹ کے تحت مصنوعی ذہانت پر مبنی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جرائم پیشہ افراد کو پکڑا اور جرائم کو روکا جاتا ہے۔

شیخ محمد نے دبئی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور انہوں اس وقت کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس وقت وہ دبئی پولیس کے سربراہ تھے۔ شیخ محمد کو یکم نومبر 1968 میں دبئی پولیس کا سربراہ تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے دبئی پولیس کے تمام محکموں کا شکریہ ادا کیا اور دن رات کام کرنے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button