متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں 4 دنوں کیلئے پارکنگ فری ہوگی

خلیج اردو
14 جولائی 2021
دبئی : دبئی میں پیڈ پارکنگ عید کی چھٹیوں میں فری رہے گی اور یہ اگلے ہفتے سے ہوگا۔

روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے نے کہا ہے کہ جولائی 19 سے جولائی 22 تک پبلک پارکنگ بالکل مفت ہوگی تاہم ملٹی لیول کی پارکنگ ٹرمینل کیلئے فیس بدستور ادا کرنی پڑے گی۔

متحدہ عرب امارات آئندہ ہفتے یوم عرفات اور عید الاضحی کے موقع پر چار روزہ چھٹیاں منائے گا۔ دو روزہ ویک اینڈ کے ساتھ مل کر دبئی کے رہائشی چھ دنوں کے بریک سے لطف اندوز ہوں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button