
خلیج اردو
15 جولائی 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایک فرمان جاری کرکے سنیئر افسران کو ترقی دی ہے۔ ان افسران کا تعلق پولیس ، ضی ڈی آر ایف اے اور سول ڈیفنس سے ہے جس میں کمیشنڈ اور نان کمشنڈ افسران شامل ہیں۔
شیخ محمد نے جی ڈی آر ایف اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد احمد المری ، دبئی سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل راشد تھانوی المطروشی اور دبئی سیکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل طلال حمید بالھول الفلاسی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کا حکم دیا۔ دبئی کو دنیا کے سب سے محفوظ شہروں میں سے ایک بنانے ، اعلی بین الاقوامی معیار کے مطابق دبئی میں سیکیورٹی بڑھانے میں ان افسران کی کاوشوں اور تعاون کو سراہا گیا ہے۔
ان ترقیوں میں 5823 دبئی پولیس کے نان کمشنڈ افسران ، 483 جی ڈی آر ایف اے کے افسران اور 299 سول ڈیفنس سے تعلق رکھتے ہیں۔
عومی سیکورٹی اور دبئی پولیس میں ڈپٹی چیئرمین لیفٹنٹ جنرل دھاہی خلفان تمیم نے اس اقدام کیلئے شیخ محمد کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے پولیس اوت پبلک سیکورٹی کلے افسران سے کہا ہے کہ وہ دبئی کو عالمی مثال بنانے کیلئے اپنی کاوشیں بھروئے کار لائیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان ، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظبہی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان کی قیادت کی بدولت متحدہ عرب امارات نے مثالی کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔ اعلیٰ قیادت نے جو ذمہ داریاں سونپی ہیں اس کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کیں جائیں۔
Source : Khaleej Times







