خلیج اردو
15 جولائی 2021
دبئی : اگلے مہجنے سے پاکستانی مسافرو جو متحدہ عرب امارات کا سفر کریں گے تو انہیں کرونا وائرس سے متعلق امارات کی ایمبیسی سے تصدیق شدہ سرٹیفیکٹ ساتھ لے کر جانا ہوگا۔ یہ سفر عام مسافروں کیلئے نہیں بلکہ سرکاری حکام اور دیگر سفارتکاروں کیلئے بھی ہے۔
اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کی ایمبیسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ لازمی ہے کہ متحدہ عرب امارات جانے والے مسافر امارات کے سفارتخانے سے کرونا وائرس ویکسین کا تصدیق شدہ سرٹیفیکٹ ساتھ رکھنا ہوگا تاکہ مختلف امور کیلئے کام آسکے۔
نئے رولز یکم اگست سے نافظ العمل ہوں گے۔ اسلام آباد میں یو اے ای کے سفارتخانے نے وزارت خارجہ کو اگاہ کیا ہے کہ وہ سرکاری حکام اور سفارتخاروں کو فیصلے سے آگاہ کرے۔
امارات میں پاکستان کے کونسلیٹ جنرل نے تصدیق کی ہے کہ یہ ہدایت نامہ امارات کے سفارتخانے کی جانب سے جاری شدہ ہے۔
متحدہ عرب امارات کے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان سے متحدہ عرب امارات کیلئے معمول کی پروازیں معطل ہیں۔
امارات کی ایئرلائنز اتحاد اور ایمریٹس نے بتایا ہے کہ پاکستان، بھارت ، بنگلادیشن ، نیپال اور سری لنکا سے امارات کیلئے پروازیں 21 جولائی تک معطل رہیں گی۔
فی الحال ان ممالک سے صرف متحدہ عرب امارات کے شہری ، سفارتکار اور گولڈن ویزہ رکھنے والوں کو ہی متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے کی اجازت ہے۔
Source : Khaleej Times







