متحدہ عرب امارات

شیخ محمد کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر شیخ ہمدان کی جانب سے اپنے والد کو خراج تحسین پیش کیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم آج اپنی 72 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ شیخ محمد جمعہ ، 15 جولائی 1949 کو شیخ راشد بن سعید المکتوم کے خاندان میں پیدا ہوئے۔ وہ چار بیٹوں میں تیسرے نمبر پر تھے۔

شیخ محمد کی سالگرہ کے موقع پر شیخ ہمدان نے اپنے والد کو مبارک دینے کے لیے انکی تصویروں مشتمل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ شیخ ہمدان اس موقع پر اپنے باپ کو خراج تحسین پیش کیا۔ شیخ محمد کو دنیا بھر سے سالگرہ کی مبارک باد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ شیخ محمد ایک جانے پہچانے شاعر اور انہوں نے نائٹ کا خطاب بھی جیتا تھا۔

بحیثیت شاعر شیخ محمد خوبصورتی کے ساتھ لکھتے ہیں اور ان کی تحریر روانی سے بھری ہوتی ہے۔ ان کے نظموں کے مجموعے میں کوئی موضوع ایسا نہیں جس پر لکھا نہ گیا ہو۔ انہوں نے بلا امتیاز محبت سے لے کر موجودہ حالات تک ہر موضوع پر لکھا ہے۔ انہوں نے اپنی تمام نظموں کے ساتھ انصاف کیا ہے۔

شاعر ہونا ظاہر کرتا ہے شیخ محمد ایک حساس طبیعت کے بھی مالک ہیں۔ جو عام طور پر لیڈروں میں نظر نہیں آتی۔ مزید برآن، شاعر کے ہونے کے علاوہ شیخ محمد ایک بہترین گھڑسوار بھی ہیں اور انہوں نے کئی شاہی ریسوں میں کئی ٹرافیاں جیتی ہیں۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button