متحدہ عرب امارات

شارجہ: خورفقان پہاڑی کی چوٹی پر تیار کیے گئے شاندار سیاحتی مقام کا افتتاح کر دیا گیا، ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ میں پہاڑی کی چوٹی پر تعمیر کیے گئے سیاحتی مقام کو عام عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ یہ سیاحتی مقام ساحلی شہر خورققان کا شاندار نظارہ پیش کرتا ہے۔

سپریم کونسل کے ممبر اور شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد ال قاسمی نے جمعرات کے روز الصحب ریسٹ ہاؤس منصوبے کا افتتاح کیا۔  یہ پراجیکٹ سطح سمندر سے 580 میٹر کی بلندی پر واقع ہے اور اس مقام سے خورفقان کا شاندار نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔

گیسٹ ہاؤس گولائی میں تعمیر کیا گیا ہے، جس میں ہوٹل، ساحل، فوارے، اور پارکنگ کی جگہ بھی میسر ہوگی۔ ریسٹ ہاؤس کی جانب 5 اشاریہ 63 کلومیٹر لمبی سڑک جاتی ہے۔

خیال رہے کہ پراجیکٹ خورفقان میں تعمیر کیے جانے والے سیاحتی مقامات کی سیریز میں حال ہی میں تیار کیا جانے والا پراجیکٹ ہے۔ اس سے پہلے آبشار نامی پراجیکٹ دسمبر میں کھولا گیا تھا جوکہ سطح سمندر سے 43 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button