دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین صورت حال کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 1529 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، 1504 افراد نے وبائی مرض سے شفا پائی ہے جبکہ دو افراد وائرس سے ہلاک ہو گئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 660978 افراد ابتک وائرس سے متائثر ہوئے ہیں ، 638771 افراد نے وائرس سے شفا پائی ہے اور اسی طرح کرونا سے اموات کی تعداد 1898 ہو گئی ہے۔
اس وقت تک ملک میں کرونا سے اموات کی تعداد 20309 ہوگئی ہے۔
دوسری طرف ایمریٹس ایئرلائنز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ایشیائی ممالک سے آنے والی پروازوں کی معطلی 25 اپریل تک بڑھائی گئی ہے۔
Source: Khaleej Times







