خلیج اردو
04 ستمبر 2021
منیلا : فلپائنی صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے بھارت ، متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا سمیت 10 ممالک کے مسافروں پر کورونا وائرس کی وجہپ سے عائد کردہ پابندی ختم کردی ہے۔
صدارتی ترجمان ہیری روک نے ایک بیان میں کہا کہ اپریل میں متعارف کرائی گئی پابندی جولائی میں مزید ممالک تک وسیع کر دی گئی تھی تاکہ مزید کرونا کی ڈیلٹا قسم کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے ۔ اب اس پابندی کو پیر کے روز ہٹا دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ، پاکستان ، بنگلہ دیش ، سری لنکا ، نیپال ، متحدہ عرب امارات ، عمان ، تھائی لینڈ ، ملائیشیا اور انڈونیشیا کے مسافروں کو ملک میں آنے پر 14 دن قرنطینہ میں گزارنا پڑے گا۔
Source : Khaleej Times







