
خلیج اردو
05 ستمبر 2021
دبئی : دبئی کریمنل کورٹ نے چار افراد پر مشتمل ایشیائی گینگ کو جیل کی سزا سنائی ہے جنہوں نے ماسک پہن کر بیکری سے بیس ہزار درہم چوری کیے۔
دبئی پولیس اور پبلک پراسیکوشن نے دیکھا کہ ایک شخص نے منظم گینگ بنایا ہے جو تجوری توڑنے میں ماہر ہے۔
تحیقات سے معلوم ہوا کہ گینگ کے سرغنہ نے ابوشاگارا میں بیکری کو نشانہ بنایا۔ ان کے دو ساتھیوں نے پھر تجوری چرائی جس میں بیس ہزار درہم کی رقم تھی۔
یہ تینوں یہاں سے شارجہ بھاگ گئے جہاں وہ چوتھے ملزم سے ملے اور تجوری توڑی اور رقم آپسمیں تقسیم کی۔
دبئی پولیس نے انہیں گرفتار کرکے کیس پبلک پراسیکوشن کو بھجوا دیا ہے۔
Source : Khaleej Times







