متحدہ عرب امارات

کون فلو کی مفت ویکسین لگواسکتا ہے اور اس کیلئے کیا کرنا ہوگا؟

خلیج اردو
21 ستمبر 2021
دبئی :اس مہینے متحدہ عرب امارات زکام کی ویکسین لگوانے کا آغاز کرے گا جو بالکل مفت میں دی جائے گی۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ تمام اماراتی اور زیادہ رسک والے افراد کو ویکسین مفت میں دی جائے گی جبکہ باقیوں کیلئے پچاس درہم میں دستیاب ہوگی۔

جن افراد کو زیادہ رسک والے قرار دیا گیا ہے ان میں حاملہ خواتین ، پانچ سال سے کم بچے ، ہیلتھ کیئر ورکرز ، ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے افراد ۔ دیگر خراب بیماریوں جیسے شوگر یا عارضہ قلب میں مبتلہ افراد شامل ہیں۔

ابو ظہبی پبلک ہیلتھ سینٹر میں انفیکشن بیماریوں کے شعبے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فریدہ الحسنی نے تمام افراد پر زور دیتے ہیں کہ وہ جلد سے جلد انفلوئنزا ویکسین لیں۔

کم فیس میں سیاح بھی یہ ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

جب ڈاکٹر فریدہ سے پوچھا گیا کہ جس کسی کو زکام کی علامات ہون تو وہ کیا کریں تو انہوں نے بتایا کہ جس کسی کو بھی ایسی علامات ہوں جو کرونا وائرس سے مشابہہ ہو تو اسے بغیر تاخیر کے میڈیکل مدد لینی چاہیئے۔

ایسے افراد کو پہلے خود کو دوسروں سے الگ کرنا چاہیئے اور اپنا ٹیسٹ کرانا چاہیئے اور اگر ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت نہیں تو انفلوئنزا کیلئے علاج کرنا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلو کی پیچیدگیاں کمزور قوت مدافعتٰ والے کچھ لوگوں کیلئے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں۔ لہذا ، کمیونٹی ، خاص طور پر کمزور گروہوں کیلئے زکام کی ویکسین لینا ضروری ہے۔ لوگوں کو ہر سال زکام ویکسین کی صرف ایک خوراک لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button