دبئی میں ہفتے کی شام سے دو ہفتوں کے لئے ، 24 گھنٹے جراثیم کشی مہم کا آغاز ہوا۔
دبئی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ کسی قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے اب آپ کو منظور شدہ اجازت نامے کا اسکرین شاٹ لینا ہوگا
دبئی میڈیا آفس نے اپنے آفیشل ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے ٹویٹ کیا: ” منظور شدہ موومنٹ پرمٹ کا اسکرین شاٹ آپ کے پاس ہونا ضروری ہے، چاہے آپ کار میں ہو یا پیدل, تمام لوگوں کو اپنے پاس اسکرین شاٹ رکھنا ہوگا۔ تا کہ وہ قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔ رجسٹر کرنے کے لئے: https://dxbpermit.gov.ae
اس سے پہلے ، چوبیس گھنٹوں کیجراثیم کشی مہم کے دوران گھروں سے نیکلنے کی اجازت کے خواہشمند افراد کو صرف ویب سائٹ پر اپنا اندراج کرنا تھا ۔ تاہم ، ایک نئی ایڈوائزری میں ، دبئی میڈیا آفس نے مزید کہا کہ عوام کو بھی کسی قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے منظور شدہ اجازت نامے کا اسکرین شاٹ لینا ضروری ہے۔
دبئی حکومت نے ہفتے کی شام کو دو ہفتوں کے لئے ، 24 گھنٹے جرسم کشی مہم کا آغاز کیا تھا ۔ اس عرصے کے دوران ، حکام نے رہائشیوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں نافذ کردی ہیں ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
سپریم کمیٹی آف کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جرِسم کشی کی توسیع کی مدت کے دوران، ضروری مقاصد کے لئے اپنے گھروں سے نکلنے کی اجازت حاصل کرنے والے عام لوگوں کو پہلے ویب سائٹ پر اپنا اندراج کروانا چاہئے۔
Source : Khaleej Times
08 April 2020







