متحدہ عرب امارات

ویڈیو: گھڑ سوار پولیس نے لوگوں کو جراثیم کشی کے موھم کے دوران گھر کے اندر رہنے کا کہا

افسران نے لوگوں سے کہا کہ اگر وہ باہر نکلنا چاھتے ہے تو چہرے کے ماسک اور دستانے پہنیں۔

ابو ظہبی کی سڑکوں پر گشت کر رہے گھوڑوں پر سوار پولیس اہلکاروں نے لوگوں سے کہا ہے کہ امارت میں جب قومی جراثیم کشی کے پروگرام پر عملدرآمد کیا جارہا ہے تو ان گھنٹوں کے دوران وہ گھر میں رہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ،گھڑ سوار پولیس کو دارالحکومت کے ایک محلے کی سڑکوں پر لوگوں سے بات کرتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے، اور شام 8 بجے سے صبح 6 بجے تک جراثیم کشی مہم کے نفاذ کے دوران گھر کے اندر رہنے کا کہا ۔

افسران نے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ماسک اور دستانے پہنیں اگر وہ ضروری کام کے لئے گھر سے نکلیں تو وہ اپنے آپ کو اور دوسروں کو کورونا وائرس سے بچاسکیں۔

Source : Khaleej Times
08 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button