
09اکتوبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں سیکورٹی کیمروں کو چھیڑنا یا سائن بورڈ ہٹانا ، اسے نقصان پہنچانا جرم ہے۔ اس کی قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ پبلک پراسیکوشن نے کہا ہے کہ اس کیلئے 50,000 درہم جرمانہ ہوگا۔
پبلک پراسیکوشن نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ فیڈرل پینل کوڈ کے آرٹیکل 294 کے مطابق جو بھی شخص کسی ایسے مشین ، ٹول یا سائن بورڈ ، کیمرہ کو نقصان پہنچائے جو لوگوں کی حفاظت کیلئے ضروری ہے، تو ایسے شخص کو قانونی طور پر سزا دی جائے گی۔
اگر اس طرح کسی املاک کو ایسے نکارہ بنایا گیا جو قابل استعمال نہ رہے تو اسے 50,000 درہم کا جرمانہ کیا جائے گا جبکہ ایک سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔
اگرایسا ہو جائے کہ کسی کے ایسے اقدام کی وجہ سے کوئی مصیبت پیدا ہوتی ہے تو خلاف ورزی کرنے والے کو عارضی قید کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے رپورٹ کیا ہے کہ مجرم کو متعلقہ نقصانات کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا جائے گا۔ پبلک پراسیکیوشن کا یہ اعلامیہ ان کی جانب سے جاری بیداری اور شعوری پھیلانے کے مہم کا حصہ ہے۔
Source : Khaleej Times







