متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 دبئی : شیخ محمد سے صدر پاکستان عارف علوی کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات کے مستقبل کے بارے میں بات چیت

09اکتوبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے دبئی ایکسپو کے ہیڈکوارٹرز میں اتوار کے دن ملاقات ہوئی ہے۔

دبئی میڈیا آفس نے ٹویٹ کیا ہے کہ دونوں رہنما دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی روشنی میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر علوی دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں اس دوران وہ متحدہ عرب امارات کے معززین سے ملاقات کریں گے اور ایکسپو 2020 دبئی میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ ہفتہ کی شام میگا میلے میں پاکستان کے پویلین پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے جہاں صدر کی آمد کا شدت سے انتظار کیا۔

صدر علوی کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 50 سال مکمل ہونے سے منسلک ہے۔

عرب امارات کے درمیان دہائیوں پر مبنی مضبوط تعلقات ہیں جس کی بنیاد مذہب ، تاریخ اور ثقافت ہے۔ یو اے ای مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ امارات تعلیم ، صحت اور توانائی کے شعبے میں پاکستان کا مرکزی ترقیاتی شراکت دار بھی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان اہم افراد کے متواتر دوروں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور خوشگوار بنایا ہے

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button