متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : آئل فیکٹری میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی

خلیج اردو
09 نومبر 2021
راس الخیمہ : پیر کے روز راس الخیمہ کے صنعتی علاقے الجزیرہ الحمرا میں واقعے ایک آئل فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ شعلوں اور دھویں نے آسمان ڈھک لیا۔

راس الخیمہ میں سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل محمد عبداللہ الزابی جائے وقوعہ پر موجود تھے جبکہ ان کے ہمراہ آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کرنل حماد سلیمین اور سینٹرز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل سالم الشعر بھی موجود تھے۔

برگیڈیئر الزابی کا کہنا ہے کہ پولیس آپریشن روم کو پیر کے روز شام 7.30 پر آگ لگنے کی اطلاع ملی جس کے بعد فائرفائیٹرز آگ لگنے والے مقام کی طرف بھاگے۔

ٹیم نے مستعدی سے آگ کو پھیلنے سے روک اور ٹھنڈا کرانے کا آپریشن جاری رکھا گیا جب تک کہ خطرے کو مکمل ختم نہ کیا گیا ہو۔

ام القوین سے بھی سول ڈیفنس کی ٹیم مدد کیلئے پہنچی۔ برگیڈیئر الزابی کے مطابق آگ سے کسی کے زخمی یا ہلاکت نہیں ہوئی تاہم مالی نقصان ہوا ہے جس کا فی الحال اندازہ نہیں لگایا گیا ہے۔

جائے حادثے کو راس الخیمہ پولیس میں مسابقتی محکمے کے حوالے کیا گیا تاکہ وہ آگ کی وجوہات معلوم کر سکے۔

برگیڈیئر الزابی نے آپریشن میں حصہ لینے والی بجلی کی یونین، نیشنل ایمبولینس اور دیگر تمام ٹیموں کی تعریف کی اور ان کے بہترین تعاون کو سراہا۔
Source : Gulf News

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button