متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی آخری رسومات-

لوگوں کو فون کال کے ذریعے تعزیت کا اظہار کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔

ہفتے کے روز متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی آخری رسومات کس طرح انجام دی جارہی تھیں اس کے بارے میں تفصیلات میڈیا کے ساتھ شیئر کی گئیں – صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کے ترجمان نے
ملک میں نئے کیسز اور صحتیابی سے متعلق اپ ڈیٹس دی-

.آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے صحت کے شعبے کی باضابطہ ترجمان فریدہ الہسانی نے بتایا کہ 20،000 سے زیادہ ٹیسٹوں کے بعد 376 نئے کوویڈ 19 کیسز سامنے آئے ہیں ۔ 11 اپریل کو ملک میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 170 تھی ، جس سے مجموعی طور پر صحتیاب افراد کی تعداد 588 ہوگئی-

کوویڈ 19 کے متاثرین کی آخری رسومات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ، عہدیدار نے کہا کہ اسلامی شریعت کے مطابق ، ہلاک افراد کی رسومات کو بہت احترام کے ساتھ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا ، "ہم نے ذم دارانہ اور محفوظ طریقے سے کوویڈ-19 کے متاثرین کی آخری رسومات کے حوالے سے ورک فورس کو تربیت دی ہے۔”

الحسانی نے مزید کہا کہ اس مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر مرنے والوں کے لئے نماز جنازہ محض تھوڑی سی تعداد تک محدود ہوتا ہے۔ اہل خانہ سے تعزیت کے خواہاں تمام لوگوں کے لئے ، انہوں نے انہیں فون کال کے ذریعے اظہار تعزیت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا ، "ہم سب کو مثبت رہتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر کو اپنی جگہ پر جاری رکھنا چاہیے۔”

Source : Khaleej News
11 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button