متحدہ عرب امارات

ایمریٹس آئی ڈی کی تجدید پر جرمانے کی چھوٹ،کیا آپ اہل ہیں؟

خلیج اردو 13 دسمبر 2021

دبئی:کیا آپ کارڈ کی مدد ختم ہونے کے باوجود ایمریٹس آئی ڈی کی تجدید سےقاصر ہیں؟فیڈرل اتھارٹی برائے شناحت،شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی نے رہائشیوں کو تاخیر سے ادائیگی کی فیس پر استثنیٰ کیلئےدرخواست دینے کے حوالےسے تفصیلات سے آگاہ کر دیا۔

حکام کے مطابق ایمریٹس آئی ڈی کی معیاد ختم ہونے کے بعد کارڈ ہولڈر 30 دن میں بغیر کسی جرمانے کے دوبارہ تجدید کرواسکتا ہے۔اس کے بعد روزانہ کی بنیادپر 20 درہم کا جرمانہ اداکرنا پڑے گا۔

آئی سی اے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اور گلف کارپوریشن کونسل کے شہریوں سمیت غیر ملکی رہائشی بھی استثنیٰ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

آئی سی اے کے مطابق اگر کوئی بھی شخص ایمریٹس آئی ڈی حاصل کرنے میں ناکام رہے تو وہ مندرجہ ذیل استثنیٰ کیلئے ۔درخواست دے سکتا ہے۔

کوئی بھی ایسا شخص جو متحدہ عرب امارات سے باہر تین ماہ تک مقیم رہا ہو یا  جس کے کارڈ کی معیاد بیرون ملک قیام کے دوران ختم ہوگئی ہو۔ ایسے افراد کو استثنیٰ حاصل کرنے کیلئے سفری دستاویزات فراہم کرنا ضروری ہوگا۔کوئی ایسا فرد جس کی آئی ڈی کی معیاد کسی عدالتی حکم کی روشنی میں بیرون ملک رہتے ہوئے یا پاسپورٹ کے کیس میں حراست میں رہنے کے دوران معیاد ختم ہوگئی ہو تو وہ بھی استثنیٰ کیلئے درخواست دے سکتا ہے۔

کسی بیماری میں مبتلا یا معذور شخص بھی استثنیٰ حاصل کر سکتا ہے تاہم اس کیلئے میڈیکل رپورٹس پیش کرنا لازم ہونگی۔سفارتی عملہ،قونصلرز اور انکے زیر کفالت افراد بھی استثنیٰ حاصل کر سکیں گے۔70 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد بھی جرمانے سے استثنیٰ کے حقدار ہونگے تاہم اس کیلئے ان کو اپنی عمر ثابت کرنا ہوگی۔

آئی سی اے کی ویپ سائٹ اور ایپلی کیشن پر جرمانے کی چھوٹ کیلئے درخواست دی جاسکتی ہے۔ آئی سی اے کے کسی بھی کسٹمر ہیپی نیس سینٹر میں جاکر بھی جرمانے کی چھوٹ کیلئے درخواست دی جاسکتی ہے۔آئی سی اے 48 گھنٹوں میں تصدیق کرنے کے بعد متعلقہ شخص سے رابطہ کر کے درخواست کے قبول ہونے یا مسترد ہونے بارے آگاہ کرےگا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button