متحدہ عرب امارات

شیخ حمدان کی برج العرب پر چینی خاندان سے ملاقات،دبئی میں خوش آمدید کہا

خلیج اردو14 دسمبر 2021

دبئی: دبئی دنیا بھر میں سیاحوں کے لیے ایک خاص مقام رکھتا ہے۔متحدہ عرب امارات میں کورونا کے باوجود سیاحوں کی تعداد میں بےپناہ اضافہ کی وجہ یہاں کی مہمان نوازی اور بہترین سہولیات ہیں۔

 

ایک چینی خاندان کا متحدہ عرب امارات میں شاہی استقبال کیا گیا۔چینی خاندان نے برج العرب میں شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی۔شیخ حمدان نے چینی خاندان کے ساتھ تصویر بنائی اور اسے انسٹاگرام پر پوسٹ بھی کیا۔

 

انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں شیخ حمدان نے لکھا”چین سے آنے والے اس خاندان کے ساتھ میری ملاقات برج العرب پر ہوئی۔دبئی میں خوش آمدید۔

 

متحدہ عرب امارات دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے پہلی ترجیح بن چکا ہے۔حکومت کی جانب سے سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کی سہولیات کیلئے بہترین اقدامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button