متحدہ عرب امارات

شیخ حمدان کی چینی خاندان کو دبئی میں خوش آمدید کہنے کی تصویر وائرل

چینی خاندان برج العرب میں دبئی کے ولی عہد کے پاس پہنچا تو شیخ حمدان نے خاندان کے ساتھ تصویر کھنچوائی اور اسے انسٹاگرام اسٹوری کے طور پر پوسٹ بھی کیا

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے ایک چینی خاندان کو دبئی میں خوش آمدید کہنے کی تصویر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کا شمار دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات میں ہوتا ہے ، سیاح امارات میں اس کی مہمان نوازی اور کورونا کے دوران فراہم کردہ حفاظت کے پیش نظر بڑی تعداد میں یہاں آرہے ہیں ، اسی دوران ایک چینی خاندان کا بھی امارات پہنچنے پر شاہی استقبال کیا گیا ، وہ برج العرب میں دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کے پاس پہنچے تو ولی عہد نے خاندان کے ساتھ تصویر کھنچوائی اور اسے انسٹاگرام اسٹوری کے طور پر پوسٹ بھی کیا۔

اپنی انسٹا گرام پوسٹ کے ساتھ شیخ حمدان نے لکھا کہ میں برج العرب میں اس خوبصورت خاندان سے ملا جو چین سے یو اے ای کا دورہ کر رہا ہے ، دبئی میں خوش آمدید اور اپنے قیام سے لطف اندوز ہوں۔
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ شیخ حمدان معمول کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی مختلف تصاویر اور ویڈیوز کو پوسٹ کرتے ہیں ، ان کی فیڈز کے ذریعے ہی متحدہ عرب امارات اور باقی دنیا نے انہیں مختلف اسٹنٹس کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا ہے ، جن مین کبھی وہ شارک اور ہاتھی کے ساتھ تیراکی کرتے نظر آتے ہیں تو کبھی خاردار تاروں کی رکاوٹ سے باہر نکلتے اور ہوائی جہاز سے چھلانگ لگاتے دکھاتئی دیتے ہیں تاہم دبئی ولی عہد اپنے جڑواں بچوں کی تصاویر شاذ و نادر ہی شیئر کرتے ہیں لیکن چوں کہ اس وقت دنیا یو اے ای کی گولڈن جوبلی منا رہی ہے تو ایسے میں کوئی وجہ نہیں کہ جڑواں بچے بھی اپنے حب الوطنی کے جذبے کا مظاہرہ نہ کریں۔

متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کے موقع پر دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے جڑواں بچوں شیخہ اور راشد کی دلکش تصویر شیئر کی ، انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصویر میں بچوں کی جوڑی کیمرے کی جانب تو نہیں دیکھ رہی لیکن وہ یو اے ای کے روایتی لباس میں سجے ہوئے نظر آرہے ہیں ، جہاں 6 ماہ کی شیخہ نے متحدہ عرب امارات کے جھنڈے کے رنگوں والے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور راشد کنڈورا میں ملبوس ہے اور گٹرا (سر کی پوشاک) نے اس کے لباس کو چار چاند لگا دیے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button