متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایت، پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی

خلیج اردو 15 دسمبر 2021

شارجہ:شارجہ پولیس کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ٹریفک جرمانوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا۔ڈرائیورز 31 جنوری تک ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایت حاصل کر سکیں گے۔. پولیس نے ڈرائیورز سے 31 جنوری تک اس رعایت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ٹریفک جرمانوں کے تمام واجبات ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

پولیس کے مطابق ڈرائیورز وزارت داخلہ کی اپلیکیشن یا شارجہ میں ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی کیلئے بنائے گئے پندرہ مختلف  مقدمات پر اپنے جرمانے ادا کر سکتے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہر سال ٹریفک جرمانوں میں رعایت کے اعلان کے باوجود 2003 سے دو اعشاریہ چار ملین درہم کے ٹریفک جرمانوں کی واجبات باقی ہیں۔

 

متحدہ عرب امارات کی دیگر ریاستوں میں بھی ٹریفک جرمانوں پر رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

SOURCE:KHALEEJ TIMES

 

 

 

 

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button