متحدہ عرب امارات

کورونا ویکسین اومی کرون کیخلاف بوسٹر کے بغیر غیر موثر ثابت ہوسکتی ہے، امریکی مطالعہ

خلیج اردو 15 دسمبر 2021

ابوظہبی:منگل کو جاری کی گئی ایک تحقیق کے مطابق امریکہ میں تیار کی گئی تینوں کرونا ویکسینز لیبارٹری میں کرونا وائرس کے نئے اومی کرون ویرئنٹ کیخلاف غیر موثر ثابت ہوئی۔تاہم تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ویکسین کا ایک بوسٹر شاٹ ممکنہ طور پر زیادہ موثر ہوگا۔

امریکہ کے تین اداروں کی مشترکہ تحقیق میں موڈرنا، فائزر اور جانسن اینڈ جانسن ویکسینز سے بننے والے اینٹی باڈیز کو اومی کرون کیخلاف بے اثر پایا گیا۔تحقیق کے مطابق بوسٹر شاٹ لگوانے والے افراد کے خون میں اینٹی باڈیز اومی کرون کیخلاف موثر ثابت ہوئے۔

فائزر بنانے والی کمپنی کی جانب سے گذشتہ ہفتے یہ دعوی کیا گیا تھا کہ انکی ویکسین کے تین شاٹس اومی کرون کیخلاف موثر ثابت ہونگے۔دوسری جانب جانسن اینڈ جانسن نے اس نئی تحقیق پر کسی قسم کا جواب دینے سے انکار کیا ہے جبکہ موڈرنا بنانے والی کمپنی کی جانب سے بھی تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ماہرین نے اومی کرون کو کرونا وائرس کی دیگراقسام سے زیادہ سخت قرار دیا ہے۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button