متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:دنیاکی بہترین ونٹر ڈرائیو کا آغاز کر دیا گیا

خلیج اردو 15 دسمبر 2021

دبئی:متحدہ عرب امارات کی سیر کرنے کا موسم سرما کے علاوہ بہترین وقت کوئی نہیں۔متحدہ عرب امارات کے نائب صدر  نے دنیا بھر کے سیاحوں کو دعوت دی ہے کہ وہ "دنیا کے سب سے خوبصورت ملک میں دنیا کے سب سے زیادہ خوشگوار لوگوں کے ساتھ دنیا کے سب سے ٹھنڈے موسم کا لطف لیں۔

 

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دنیا کی بہترین سرمائی مہم کے دوسرے سیزن کا آغاز کر دیا۔شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دبئی اور ابوظہبی کی فیملی راس الخیمہ اور فجیرہ کی سیر کرکے لطف اندوز ہوں جبکہ دیگر امارات کی فیملیز ابوظہبی اور دبئی کا مزہ لیں۔

سرمائی مہم کے دوسرے سیزن میں متحدہ عرب امارات کے سیاحتی اور تفریحی مقامات،قدرتی مناظر کے خوبصورتی اور لوگوں کی مہمان نوازی کو اجاگر کیا جائے گا۔سرمائی مہم کا دوسرا سیزن 15 دسمبر سے جنوری 2022 کے آخر تک جاری رہے گا۔

 

متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیاحوں کو دی جانے والی پیشکش میں قدرتی ذخائر کی سیر اور ماحولیاتی سیاحت،سفاری ٹرپ،واٹر اسپورٹس اور غوطہ خوری،ماونٹین ہائیکنگ،راک کلائمبنگ،پیراگلائیڈنگ اور ثقافتی و تاریخی مقامات کی سیر شامل ہے۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button