متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ابوظبہی نے دارلحکومت میں داخلے کیلیے نئے رولز جاری کر دیئے

خلیج اردو 16 دسمبر 2021
ابوظبہی : ابوظبہی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ بارڈر پر ای ڈی ای سروسز کی انسٹالیشن کریں گے۔

یہ اعلان ملک میں کرونا وائرس کیسز میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے جہاں گزشتہ دو دنوں سے نئے رپورٹ ہونے والے یومیہ کیسز کی تعداد 100 سے تجاوز کررہی ہے۔ بدھ کے روز وزارت صحت اور روک تھام نے اعلان کیا تھا کہ 340100 پی سی آر ٹیسٹ کرانے کے بعد 148 نئے کرونا کیسز یومیہ رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ آنے والے اتوار سے انٹرنس پوائنٹ پر ای ڈی ای ڈیوائسز کی مدد سے آنے والے مسافروں کی اسکیننگ کریں گے۔

حکام کے مطابق ڈرائیوروں کو بارڈر پر ای ڈی ای ڈیوائسز کی مدد سے اسکین کیا جائے گا۔ یہ ڈیوائسز دارلحکومت کے مالز پر عام ہیں جہاں انسداد کرونا کے سلسلے میں یہ ڈیوائسز لگائے گئے ہیں۔بارڈر پر یہ اسکینرز اتوار سے نصب کیے جائیں گے۔

اگر اسکینگگ کے دوران کسی میں کرونا وائرس کی کوئی نشانہ پائی گئی تو ان کا مفت ریپیڈ اینٹی جن ٹیسٹ ہوگا جس کا نتیجہ 20 منٹ میں پیش کیا جائے گا۔
ای ڈی ای ڈیوائسز میں اعلی سطح کے اسکینرز لگائے گئے ہیں۔ اس سے کرونا وائرس کی ٹیکنالوجی کی مدد سے تشخص ہوتی ہے ۔

ابوظبہی حکومت کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے والے ٹیسٹ میں صرف 0.05 فیصد میں وائرس کی تشخیص ہوتی ہے۔

اس سے قبل اس سال میں کرونا کیسز میں کمی کے باعث بارڈر پر ان ڈیوائسز کو ہٹایا گیا تھا۔
یہ ڈیوائسز شاہنگ مالز میں تب انسٹال کیں گئیں جب28 جون کو ملک میں ڈیلٹا ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔

حال ہی میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت ڈبلیو ایچ او نے اعلان کیا ہے کہ اومیکرون وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اور متحدہ عرب امارات سمیت 77 ممالک میں پھیلا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button