متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کیلیے حفاظتی رولز کا اعلان کر دیا

خلیج اردو 16 دسمبر 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں حکام نے کرونا وائرس کے حفاظتی پروٹوکول کا اعلان کیا ہے جو نئے سال اور کرسمس کی تقریبات کیلیے ہے تاکہ عوام کو کرونا وائرس سے بچایا جا سکے۔

نیشنل ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نے بدھ کے روز کہا ہے کہ رہائشیوں کا الحوسن اپلیکیشن پر گرین پاس ہونا چاہیے اگر وہ ان تقریبات میں جانا چاہتے ہوں۔

اضافی طور ان افراد کا پچھلے 96 گھنٹوں میں کرایا گیا کرونا ٹیسٹ منفی ہونا چاہیے۔

اس حوالے سے تقریبات میں 80 فیصد گنجائش پر وہ شامل ہو سکتے ہیں۔ ان افراد کو ماسک پہننے اور 1.5 میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا چاہیے۔

تقریبات کے منتظمین سے کہا گیا ہے کہ وہ آنے والے مہمانوں کا درجہ حرارت چیک کیا کریں۔ انہیں ہجوم سے بچنے کیلیے داخلے کو باقاعدہ اور منظم بنانا چاہیے۔

گائیڈلائن میں کہا گیا ہے کہ ایک ہی خاندان کے افراد سماجی فاصلہ قائم کئے بغیر بھی اکھٹے تقریب میں بیٹھ سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button