خلیج اردو 16 دسمبر 2021
ابوظبہی : اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کے دارلحکومت کیلئے سفر کرنے کے خواہشمند افراد کو کرونا وائرس کے پیش نظر نئے رولز پر عمل درآمد کرانا ہوگا۔ذیل میں تفصیل موجود ہے کہ ابوظبہی میں داخلے کیلئے آپ کو کن چیزوں کا خیال رکھنا ہوگا۔
1. بارڈر پر داخلے کا طریقہ کار کیوں بدل گیا؟
یہ اس مقصد کیلئے ہے تاکہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا تدارک کیا جائے اور سفر کرنے والوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔
2. نیا طریقہ کار کیا ہے جو داخلے سے متعلق ہے؟
جو کوئی بھی ابوظبہی میں داخل ہورہا ہو اسے بارڈر کے کراس پوائنٹ پر نصب موبائل ڈیوائس ای ڈی ای کے اسکیننگ مرحلے سے گزرنا ہوگا۔
3. ای ڈی ای اسکیننگ ڈیوائس میں کیا ہوتا ہے؟
ایک آپریٹر جس کے پاس مونائل اسکیننگ ڈیوائس ہوگا جو چند سیکنڈوں میں آپ کی اسکیننگ کرے گا۔
4. ای ڈی ای اسکینر ڈیوائس کیسے کام کرتا ہے؟
اس ڈیوائس میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال ہوگا جو کرونا وائرس کے ممکنہ کیسز کی نشاندہی کرے گا اور الیکٹرومیگنٹک ویوز کی مدد سے تشخیص کرے گا۔
5. کیا یہ ڈیوائس میری تصویر یا ذاتی معلومات کا ڈیٹا محفوظ رکھے گا؟
جی بالکل نہیں
6. اگر اسکیننگ کے دوران ای ڈی ای ڈیوائس نے مثبت کیس کی نشاندہی کی تو آگے کا مرحلہ کیا ہوگا۔
آپ کو ٹیسٹنگ سنٹر لے جایا جائے گا جہاں آپ کا فری اینٹی جن ٹیسٹ کیا جائے گا۔
7. اینٹی جن ٹیسٹ کیا ہے؟
یہ بدن میں اینٹی باڈیز کی موجودگی کی نشاندہی کرتے ہیں وہ اینٹی باڈیز جو کرونا وائرس کا سبب بنتے ہیں۔اس کیلئے ناک سے نمونہ لیا جاتا ہے اور اگلے مرحلے سے گزارا جاتا ہے۔
8. کیا مجھے اینٹی جن ٹیسٹ کیلئے رقم ادا کرنے ہوگی؟
نہیں یہ بالکل مفت ہے۔
9. اینٹی جن ٹیسٹ کا نتیجہ آنے میں کتنا وقت لگے گا۔
یہ بیس منٹ میں مکمل ہو جاتا ہے نتیجے سمیت۔
10.کیا یہ مرحلہ ملک سے باہر سے آنے والوں کیلئے بھی ہے؟
یہ متحدہ عرب امارات کے اندر سے کسی دوسرے امارات سے آنے والوں پر لاگو ہوتا ہے۔
11. اگر اینٹی جن ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آجائے تو کیا کرنا ہوگا؟
اگر آپ ابوظبہی کے رہائشی ہیں تو آپ پر آفیشل ہیلتھ آئسولیشن گائیڈلائنز لاگو ہوں گے اور آپ کی کلائی پر ریسٹ بینڈ لگایا جائے گا۔ آپ گھر میں یا کسی مناسب جگہ پر قرنطینہ کا وقت گزار سکتے ہیں۔
12. اگر میرے الحوسن اپلیکیشن میں گرین پاس فعال ہے تو کیا پھر بھی مجھے ای ڈی ای ڈیوائس کی اسکیننگ سے گزرنا پڑے گا۔
جی بالکل
Source : Khaleej Times







