متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات اور ترکی کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا

خلیج اردو 16 دسمبر 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور اور بین الاقوامی امور اور ترکش وزیر خارجہ میولٹ کاوسوگلو نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے تعلقات کو آگے بڑھانے کے امکانات پر غور کیا گیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے ابوظبہی میں اپنے اماراتی ہم منصب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان کے حال ہی میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر جمہوریہ ترکی کے سرکاری دورے کے نتائج کا جائزہ لیا گیا۔

دونوں وزراء خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بات چیت کی۔

شیخ عبداللہ نے یو اے ای کی اپنی عوام کے بہترین مفادات کیلئےدونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش پر زور دیا۔

ملاقات سے قبل دونوں وزراء نے انور گرگاش ڈپلومیٹک اکیڈمی اور ترکی کی وزارت خارجہ کی ڈپلومیسی اکیڈمی کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کئے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button