خلیج اردو
عجمان:متحدہ عرب امارات میں کرونا کیسز میں اضافے کے بعد ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔حکومت کی جانب سے عوام پر پر حفاظتی اقدامات اپنانے پر زور دینے کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین پر بھی اس حوالے سے سختی کی جارہی ہے۔عجمان میں حکومت نے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی اور دیگر جرمانے عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عجمان کے انسانی وسائل کے محکمہ نے سرکاری اداروں کو کرونا ایس او پیز کے حوالے سے ایک مراسلہ بھیجا ہے۔مراسلے کے مطابق سرکاری اداروں میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ملازمین ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملا سکیں گے جبکہ سماجی فاصلہ اللہ بھی برقرار رکھنا ہو گا۔محکمہ انسانی وسائل کے مطابق ایک ایک کرو نا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کو تحریری طور پر وارننگ دی جائے گی۔دوسری بار خلاف ورزی پر ایک دن کی تنخواہ کاٹی جائے گی جبکہ اس کے بعد تین دن کی تنخواہ کی کٹوتی ہوگی۔
کرونا ٹیسٹ مثبت یا علامات ہونے کے باوجود آفس آنے والے ملازمین کی تنخواہ میں سے تین دن کی کٹوتی کی جائے گی جبکہ متعدد بار خلاف ورزی پر دس دن تک کی تنخواہ کی کٹوتی بھی کی جا سکتی ہے۔اپنے دفتر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی نہ بنانے والے مینیجر یا سپروائزر کو بھی تحریری وارننگ کے بعد تین دن کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے لانچ کیے گئے الحسن ایپ پر گرین پاس برقرار رکھنے والے ملازمین کو تنخواہ میں سے تین سے پانچ دن کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
محکمہ انسانی وسائل کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلے کے مطابق کورونا مثبت آنے والے شخص کے قریبی افراد کو بھی ساتھ روز قرنطینہ میں گزارنا ہوگا۔اگر کوئی ملازم کورونا مثبت آنے والے شخص سے دوبارہ قریبی رابطہ کرتا ہے تو ایسی صورت میں دوبارہ قرنطینہ کی چھٹیاں اس کے سالانہ چھٹی سے کاٹی جائے گی۔
SOURCE:KHALEEJ TIMES







