خلیج اردو: ایمریٹس ایئرلائن کے سربراہ اور سی ای او شیخ احمد المکتوم نے کہا ہے کہ مقابلہ کی فضا کو فروغ دینے اور بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے پاس متعدد ایئرلائنز چلنی ضروری ہیں
ابوظہبی کے اتحاد ایئرویز کے ساتھ ممکنہ انضمام کے بارے میں سی این این کے سوال کا جواب دیتے ہوئے، شیخ احمد نے نشاندہی کی کہ دنیا کے کئی ممالک میں ایک سے زیادہ ایئر لائنز ہیں۔ "جو صحت مند مقابلہ کی ضمانت ہے۔”
آبادی کے لحاظ سے متحدہ عرب امارات کی تیز رفتار ترقی اور علاقائی کاروباری مرکز کے طور پر اس کی اہمیت کے لحاظ سے اس کے پاس ایک سے زائد ایئر لائنز کا ہونا ضروری ہے۔ شیخ احمد نے کہا، ’’ہم ایک جگہ پر کھڑے نہیں ہیں – آبادی (اور) کاروبار بڑھ رہے ہیں۔ "ایک وبائی بیماری کے دوران بھی، اگر دیکھیں کہ ہم نے کیا حاصل کیا ہے -تع اس ضمن میں اگر ہم ایمریٹس کے بارے میں بات کر رہے ہیں، تو ہم نے ویکسین، کارگو اور خراب ہونے والے سامان کو منتقل کیا، اور ایسا اس لیے کیا گیا کیونکہ ہمارے پاس ایک ایئر لائن ہے جو مضبوط اور پائیدار ہے۔”
ایمریٹس، نے 2021 کی پہلی ششماہی کے لیے آمدنی میں 81 فیصد اضافے کی اطلاع دی۔ ایئر لائن نے اسی دوران سال 2020 کے دوران 14.1 بلین دریم سے اپنے خسارے کو 5.7 بلین درہم تک کم کیا۔
شیخ احمد نے کہا کہ "ہم دو سال سے وبائی مرض سے مقابلے میں ہیں لیکن اب حالات بہت بہتر نظر آ رہے ہیں۔” "سب سے پہلے، ہم نے زیادہ تر آبادی کیساتھ- 22 ملین سے زیادہ افراد کو ویکسینیٹ کیا۔”







