متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس کا مقابلہ: دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو ہسپتال میں تبدیل کر دیا گیا

کئی نرسیں اور دیگر طبی عملہ کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے تیار ہے۔

دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو بڑے پیمانے پر فیلڈ ہسپتال میں تبدیل کردیا گیا ہے جس میں 3000 کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کی سہولتیں اور صالحیت موجود ہیں.

کئی نرسیں اور دیگر طبی عملہ مریضوں  کے علاج کے لئے تیار ہے دبئی کے صحت کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ امارات کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل حمید القطامی نے گذشتہ ہفتے ٹیلیویژن نیوز کانفرنس میں بتایا تھا کہ دبئی دو فیلڈ ہسپتال قائم کرے گا۔ "ہمارے پاس آنے والے دنوں میں دبئی میں دو سے زیادہ فیلڈ ہسپتال تیار ہوں گے تاکہ کسی بھی صورتحال کے لئے تیار ہوں۔” القطامی نے کہا کہ ہسپتال میں 4،000-5،000 بسترہوگئیں.

انہوں نے کہا کہ فی الحال دبئی کے اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے 4،000 سے 5000 بیڈ دستیاب ہیں لیکن حکام 10،000 یا اس سے زیادہ کیسز کو سنبھالنے کے لئے تیار ہیں۔

Source : Khaleej Times

15 April 2020

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button