متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے درالحکومت ابوظبہی پر حوثی دہشتگرد حملہ : اے ڈی این او سی کے سربراہ ڈاکٹر سلطان الجابر زخمی ملازمین کی عیادت کیلئے پہنچ گئے

خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظبہی بنیشنل آئل کمپنی کے گروپ سی ای او ڈاکٹر سلطان الجابر نے بدھ کے روز حوثی باغیوں کے دہشتگردانہ حملے میں زخمی ہونے والے ملازمین کی عیادت کی۔ ملازمین صحت یابی کی جانب گامزن ہیں۔

صنعتی علاقے مصفحہ میں اے ڈی این او سی کے تین پٹرولیم ٹینکرز میں ہونے والے دھماکوں میں آئل کمپنی کے تین ملازمین ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پاکستانی اور دو بھارتی شامل تھے۔

ڈاکٹر الجابر جو صنعت اور جدید ٹیکنالوجی کے وزیر ہیں نے اس المناک حادثے میں ہلاک ہونے والے ملازمین کے اہل خانہ سے ٹیلی فونک گفگتو کی ہے اور متحدہ عرب امارات کی قیادت اور ابوظبہی نیشنل آئل کمپنی کی جانب سے متائثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ متحدہ عرب امارات اپنی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

ڈاکٹر الجابر نے متاثرین متحدہ عرب امارات کی قیادت اور اے ڈی این او سی کی طرف سے متائثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیلئے بھارتی اور پاکستانی سفیروں سے بھی بات کی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button