متحدہ عرب امارات

حوثیوں نے ابوظبہی پر حملے کیلئے کروز ، بیلاسٹک میزائل اور ڈرون کا استعمال کیا، امریکہ کیلئے یو اے ای کا سفیر

خلیج اردو
ابوظبہی : حوثی باغیوں نے کروز میزائل ، بیلاسٹک میزائل اور ڈرون کا استعمال کیا ہے۔ اس کی تصدیق امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کی ہے۔

امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف القاطبہ نے سرکاری طور پر تصدیق کی ہے کہ یہ صرف ڈراون نہیں بلکہ میزائل تھے جو پیر کے روز حملے میں استعمال ہوئے تھے۔

القاطبہ نے بتایا کہ شہری آبادی اور تنصیبات کو نشانہ بنانے والے ان حملوں میں میزائل استعمال ہوئے تھے۔

جیوش انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل سیکیورٹی آف امریکہ کی جانب سے منعقدہ ایک ورچوئل تقریب میں سے خطاب میں سفیر نے کہا کہ کئی میزائل کو روکا گیا اور جن کو نہیں روکا گیا انہوں نے بدقسمتی سے تین قیمتی جانیں لیں۔

یاد رہے کہ پیر کے روز ابوظبہی میں ابوظبہی نیشنل آئل کمپنی کو حوثی دہشتگردوں نے نشانہ بنایا تھا جس کی وجہ سے آئل ٹینکر میں آگ لگی اور ایک پاکستان اور دو بھارتیوں کی ہلاکت سمیت چھ افراد زخمی ہوئے تھے۔

حملے کے بعد حوثی باغیوں نے دہشتگرد کارروائی کی ذمہ داری لی تھی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button