خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات لوگوں کی خوشحالی ، بہبود اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر کوششیں کررہا ہے۔
انہوں نے عرب ہیلتھ اینڈ میڈلب میڈل ایسٹ نمائش کانگرش 2022 کا دورہ کیا جہاں ان کے ہمراہ ابوظبہی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان اور ملک کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خزانہ شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم موجود تھے۔
یہ تقریب جمعرات کے دن ختم ہوئی اور اس میں دنیا کے ساٹھ ممالک سے 3,500 نمائش کنندگان نے شرکت کی۔
دبئی کے حکمران کا کہنا تھا کہ پچھلے دو سالوں میں ملک نے عالمی وباء سے نمٹنے اور مختلف شعبوں کی بحالی کیلئے ذمہ داری سے کام کیا ہے۔
ان کاوشوں سے ممکن ہوا ہے کہ دبئی دنیا کے بہترین شہروں میں سے ایک بنا ہے جہاں ایسے بڑے تقریبات ہورہے ہیں اور جو ثبوت ہے کہ سماجی ، معاشی اور صحت کے معیار کو واپس بحال کیا جارہا ہے۔
اس میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دبئی شرکت کرنے والوں کو محفوظ ترین ماحول دیتا ہے تاکہ لوگ ایک بہتر اور انسانیت دوست مستقبل تعمیر کر سکے۔ متحدہ عرب امارات کی ترجیحات میں شامل ہے کہ وہ صحت کے نظام کو مضبوط بنائے اور اس سے جڑے افراد اور ٹیکنالوجی کی استعداد کو بڑھائے۔
شیخ محمد نے صحت کے شعبے سے وابستہ پیشہ ورانہ افراد کی خدمات کو سراہا جو ملک کے سرکاری اور نجی نظام صحت میں شراکت داری کے ذریعے عوام کی بہترین خدمت کررہے ہیں۔
اس دورے کے دوران شیخ محمد کو تشخیص اور علاج کے شعبے میں نئے ایجادات اور حل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
اس تقریب میں 550علاقائی اور بین الاقوامی مقررین نے حصہ لیا اور اکیس میڈیکل ایجوکیشن کنٹینوس کانفرنس ہوئے۔
Source : Khaleej Times







