خلیج اردو
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خون عطیہ کرنے کے دوران کورونا وائرس کی منتقلی کا کوئی خطرہ نہیں۔
کام کے مطابق متحدہ عرب امارات میں خون عطیہ کرنے کے دوران میڈیکل اسٹاف اور ڈونرز کی حفاظت کے پیش نظر تمام تر حفاظتی اقدامات اپنائے جاتے ہیں۔ابوظہبی،العین اور الدافرہ میں قائم مراکز میں سختی سے حفاظتی اقدامات پر عمل کیا جاتا ہے جس میں ماسک پہننا،جراثیم کش اسپرے کرنا،مختلف جگہوں ہر سینیٹائزر رکھنا اور بیڈز کے بیچ فاصلہ رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے۔
صحت کے حکام کے مطابق کورنا وبا کے دوران ان مراکز سے بلاتعطل سرکاری و پرائیویٹ اسپتالوں کو خون کی فراہمی جاری رہی جبکہ دیگر امارات کو بھی ڈیمانڈ پر خون کی فراہمی جو ممکن بنایا گیا۔
ابوظہبی بلڈ بینک سروسز کے سربراہ حماد سیف کہتے ہیں کہ خون عطیہ کرنا صدقہ بھی ہے اور اس سے ایک کمیونٹی کو متحد بھی کیا جاسکتا ہے۔ہم ڈونرز کے انتہائی مشکور بھی ہیں اور دیگر افراد سے اپیل بھی کرتے ہیں کہ وہ بھی خون عطیہ کریں۔انہوں نے نوجوان نسل پر خصوصی طور پر خون عطیہ کرنے پر زور دیا۔
حکام کے مطابق اٹھارہ سے 65 سال تک کے پچاس کلوگرام وزن والے افراد خون کی عطیہ دے سکتے ہیں۔خواہشمند افراد ابوظہبی میں صبح سات سے رات دس،العین میں صبح سات سے رات نو بجے جبکہ الدافرہ میں صبح سات سے شام چار بجے تک ہفتے میں چھ دن ان مراکز میں خون کا عطیہ دینے دینے جاسکے ہیں۔ہفتہ کے روز تینوں مراکز بند ہوتے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق خون دینے کے خواہشمند افراد کو ایک روز قبل اپنی نیند مکمل کرنی چاہیے،متوازن خوراک لینی چاہیے۔بلڈ بینک میں اماراتی آئی ڈی کے ساتھ رجسٹریشن کروانے کے بعد مزکورہ فرد کا اچھی طرح سے طبی معائنہ کیا جائے گا۔اس کے بعد ڈونر فارم بھرنا ہوگا۔تمام ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے خون عطیہ کریں اور بعد میں دس منٹ آرام کریں اور جوس وغیرہ پئیں۔
Source:Khaleej Urdu







