خلیج اردو
دبئی:گذشتہ روز دبئی ایکسپو 2020 کے دورے کے دوران فٹبال کے مایہ ناز کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ انہیں دبئی بہت پسند ہے اور وہ ہر سال یہاں آتے ہیں۔
دبئی کے ولی عہد اور رونالڈو کے بہترین دوستوں میں شمار ہونے والے شیخ حمدان نے سوشل میڈیا پر فٹبال اسٹار جو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ دبئی بھی اپ سے بہت کرتا ہے۔ان کے اس پیغام کو کافی سراہا جارہا ہے۔
پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کئی روز سے دبئی میں مقیم ہیں۔انہوں نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور اپنے چاہنے والوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ دبئی میں سب کچھ بہترین ہے۔مجھے یہ دیکھ کر حیرت اور خوشی ہوتی ہے کہ یہاں کیسے ناممکن چیزوں جو ممکن بنایا جاتا ہے۔دنیا بھر کے لوگوں اور ثقافتوں کو ایک جگہ بہترین انداز میں اکھٹا کرنا واقعی ہی حیران کن ہے۔
شیخ ہمدان اور کرسٹیانو رونالڈو پالم ٹاور کی پچاسویں منزل پر قائم دنیا کے بکند ترین 360 ڈگری سوئمنگ پول بھی گئے۔رونالڈو نے اس موقع پر بنائی گئی تصویر انسٹاگرام پر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو دیکھ کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔
اس سے قبل کرسٹیانو رونالڈو اور انکے بیٹے نے جمعرات کو شیخ ہمدان کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کی۔برطانوی فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلنے والے رونالڈو نے اپنی پارٹنر جارجینا روڈریگیز کو انکی 28 ویں سالگرہ پر سرپرائز دیتے ہوئے برج خلیفہ پر خصوصی لیز شو منعقد کروایا۔
رونالڈو اور انکی فیملی اپنے دبئی کے دورے کی تصاویر تواتر سے سوشل میڈیا پر شئیر کر رہے ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رونالڈو اپنی فیملے کے ہمراہ دبئی میں بہترین وقت گزار رہے ہیں۔
Source : Khaleej Times






