متحدہ عرب امارات

دبئی:دو مفرور افراد کی شہریوں کو لوٹنے میں مدد کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا،عدالت نے سزا پوری ہونے کے بعد ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیدیا

خلیج اردو

دبئی:شہریوں کو لوٹنے میں دو مفرور افراد کی مدد کرنے والے شخص کو الزام ثابت ہونے پر دبئی کی فوجداری عدالت نے دو سال قید کی سزا سنا دی۔عدالت نے 34 سالہ ایشیائی شخص کو سزا پوری ہونے کے بعد ڈی پورٹ کرنے کا بھی حکم دیا۔ملزم نے بیس درہم کے عوض شہریوں کو لوٹنے میں مجرموں کی مدد کی۔

 

واقعے کے متاثرہ شخص کے مطابق وہ اپنے دوست کے ساتھ ایک سپر مارکیٹ گیا جہاں پر کچھ لوگ ان کے ارد گرد جمع ہوئے۔ارد گرد جمع ہونے والے افراد نے تھوڑی دیر بعد دھکم پیل شروع کی اور اسی دوران انہیں بھی دھکا دے کر زمین پر گرا دیا۔متاثرہ شخص کے مطابق دھکم پیل کے دوران مجرموں نے ان کی جیب سے تین سو درہم جبکہ دوست کی جیب سے چار سو درہم نکال لئے۔

پولیس نے ملزم کو فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا تاہم اس کے دیگر ساتھی بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے ساتھیوں نے اس پورے واقعے میں مدد فراہم کرنے کے لئے 20 درہم دیئے۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button